Welcome

Website counter
website hit counter
website hit counters

Monday, July 5, 2010

Fwd: [bangla-vision] Toyota success due to its interestless financing of itself (Part 1)FOR URDU READERS ONLY



---------- Forwarded message ----------
From: Hussain Khan, Tokyo <786@ourquran.com>
Date: 2010/7/3
Subject: [bangla-vision] Toyota success due to its interestless financing of itself (Part 1)FOR URDU READERS ONLY
To: bangla-vision@yahoogroups.com


 

 FOR URDU READERS ONLY

پاک نیٹ جاپان

 
مدیرِ اعلیٰ طاہر حسین ، بانی سائیں محمد سلیم شیرو
 
header

 

 

ٹویوٹا کی کامیابی کا راز۔ بلاسودی بنکاری

تحریر۔ حسین خان ۔ ایم اے معاشیات

مصنف کا مختصر تعارف

تویاما ۔ ۲ جولائی ۔ پاک نیٹ جاپان ۔ طاہر حسین سے ۔ معروف دانشور،مفکراسلام،مفسرِقرآن اوردنیا انٹرنیشنل جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ حسین خان گزشتہ 40 سالوں سے زائد جاپان میں دعوتِ اسلامی کے کاموں میں پیش پیش رہے ہیں،انہوں نے 1968 ء میں اسلام کے معاشی نظام پر ایک تحقیقی مقالہ لکھ کر جاپان کی درجہ اول کی یونیورسٹی "ٹوکیو یونیورسٹی" سے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی،بعد ازاں جرمنی کی دوسرے نمبر کی حصص کا کاروبار کرنے والی کمپنی میں ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ کا کام کیا،اور ایک عرصہ دراز تک جاپان اور سوئٹزرلینڈ کی بڑی بڑی سرمایہ کاری کے بنکوں اور کمپنیوں کی ایسوسی ایشنوں کے دعوت ناموں پر جاپانی معیشت اور کرنسی کے اتارچڑھاو پر لیکچر دیتے رہے،جاپانی معیشت پر ان کے کئی کالم انگریزی کے ہانگ کانگ کے روزنامہ "ایشیا ٹائمز" میں مسلسل چھپتے رہے،یہاں سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور دوسرے کئی ویب سائٹ پر ان کے وہی کالم مسلسل "ری پروڈیوس" بار بارچھپتے رہے۔

اس بات کی قوی امید کی جاتی ہے کہ اکیسویں صدی کی دولت سے مالامال دنیا کے امیر ترین ممالک جو کہ سودی قرضوں تلے دبے ہوئے ہیں،ان کے لئے حسین خان صاحب کی زیرِنظر تحریر ایک انمول ھیرے کی حیثیت کا درجہ اختیار کر جائے گی ۔ اس کی پہلی قسط پاک نیٹ جاپان سمیت روزنامہ دنیا اسلام آباد اور امریکہ سے شائع ہونے والے دنیا انٹرنیشنل میں بھی شائع ہونے کے لئےارسال کردی گئی ہے۔  ہمیں یہ اعلان کرنے میں بھی فخر محسوس ہورہا ہے کہ ادارہ پاک نیٹ جاپان  محترم حسین خان صاحب کا بلاسود بنکاری پر لکھا جانے والا یہ مقالہ ٹویوٹا کمپنی سمیت جاپان کے تمام ذرائع ابلاغ کو ارسال کرنے کیساتھ ساتھ نوبل پرائز کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کے لئےبھی اپنے تمام ذرائع بروئےکارلائےگا، انشاءاللہ ۔

پاک نیٹ جاپان کے قارئین کے لئےحسین خان صاحب کی تحریرکی پہلی قسط  پیشِ خدمت ہے،خان صاحب کو اپنے تبصروں سے ضرور نوازئیے گا۔

ٹویوٹا کی کامیابی کا راز۔۔ بِلاسودی سرمایہ کاری
حسین خاں ۔ ٹوکیو

(پہلی قسط)

 ٹویو ٹا اس وقت دنیا کی سب سے بڑی موٹر کار کمپنی ہے۔ اس وقت دنیا کے 27 ممالک میں اس کے 53 اسمبلی پلانٹ ہیں۔ ان میں کام کرنے والے 3 لاکھ سے زائد افرادکو ٹویوٹا نے 27 ممالک میں روزگارفراہم کیا ہوا ہے۔ گذشتہ سال ٹویو ٹا کو 90 لاکھ کے قریب مختلف ماڈلز کی گاڑیوں میں طرح طرح کی فنّی اور تکنیکی خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے واپس منگوانا پڑا تھا۔اس کی وجہ سے امریکی حکومت نے اس پر ایک کروڑ 6 لاکھ ڈالرکا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ ۔ ۔ ۔

مکمل تحریر پڑھنے کیلئے

Read the rest of this entry

پر کلک کیجئے

 

اب تک ساری دنیا میں ٹویوٹا کی کوالٹی کے اعتبار سے نمبر 1 کی جو ساکھ بندھی ہوئی تھی ، وہ بھی بری طرح متاثر ہوچکی تھی۔ اس کے علاوہ عالمی مالی بحران کی وجہ سے بھی ساری ہی کمپنیوں کی گاڑیوں کی فروخت کی رفتار بھی بہت کم ہو گئی تھی۔ان تمام منفی عوامل کے اثرات کے باوجودٹویوٹا اس لحاظ سے کامیاب رہی کہ گذشتہ مالی سال میں،جو 31 مارچ 2009 میں ختم ہوا ہے، ٹویوٹا نے 170 ممالک میں 70 لاکھ 56 ہزار گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ اس فروخت سے اس نے سارے خرچوں کو نکال کر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا نیٹ منافع کمایا ہے۔ عالمی کساد بازاری کے سبب گذشتہ مالی سال میں اس کو 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ اٹھانا پڑا تھا۔ ٹویوٹا کی تاریخ میں 70 سال بعداس کو اپنے دوسرے خسارہ کا شکار ہونا پڑا تھا ۔ 1937ء میں اپنے قیام کے 13 سال بعد 1950 ء میں  ٹویوٹا کو  پہلا خسارہ ہوا تھا۔ 73 سال میں ہونے والے اس دوسرے خسارہ پر بھی قا بو پاکر ٹویو ٹا حسبِ معمول نفع پر دوبارہ چلنی شروع ہوگئی۔
سالِ رواں میں اس کی شرح منافع میں مزیدمعقول اضافہ کا امکان ہے کیونکہ اس کی گاڑیوں کی مانگ بڑھتی جارہی ہے ۔اس وجہ سے ٹویوٹا نے مزید نئی گاڑیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔امسال صرف مئی کے مہینہ میں اس نے پچھلے سال کے مقابلہ میں27% زیادہ گاڑیاں بنائی ہیں۔مئی کے مہینہ میں ھونڈا کمپنی کی 278,543 گاڑیوں کے مقابلہ میں ٹویوٹا نے اس سے تقریباً 3 گنا زائد 637,675 نئی گاڑیاں بنائی ہیں۔اس نے برطا نیہ میں ہائی بِرڈ آورِس کار بنانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔اس کی افتتاحی تقریب میں برطانیہ کے متعلقہ وزیر مسٹرونس کیبل نے اپنی خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے بتایا کہ ساری دنیا میں برطانیہ کا برناسٹن ہی واحد شہر ہے جہاں ٹویوٹا کی مشہور ہائی برڈ ماڈل کی کار بنائی جارہی ہے۔
ان ساری باتوں کا بلاسودی سرمایہ کاری سے کیا تعلق ہے؟بلا سودی سرمایہ کاری کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ کوئی کمپنی اپنے سالانہ منافع کا ہر سال ذخیرہ کرتی رہے اور جتنی چادر اتنے پاوں پھیلاو کے اصول پر اپنی توسیع اسی حد کے اندر کرے جتنا سرمایہ کا ذخیرہ اس کے پاس ہو۔اس طرح کے ذخیرہ شدہ سر مایہ پر ایسی کمپنی کو کسی کو سود دینا نہیں ہوتا۔ ایسی کمپنی کی شرحِ منافع ان ساری کمپنیوں سے بہتر ہوگی جو ہر سال اپنے منافع کا ایک حصہ سود دینے کے لیے استعمال کرنے پر مجبورہوں اور بقیہ جو منافع،اگر کچھ بچے تو اسے اصل قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا پڑجائے۔ نتیجہ یہ کہ ایسی سودی قرض لینے والی کمپنی کے اپنے منافع کو ذخیرہ کرنے کا کبھی بھی کوئی موقع نہیں آپاتا۔ ٹویوٹا جیسی کمپنی جواپنی 73 سالہ زندگی میں صرف دو مرتبہ نقصان میں گئی ہو، اس نے اپنے بقیہ 71 سال میں جو منافع کمایا ،وہ سب کدھر گیا ہوگا؟کچھ تو نئے نئے ماڈلز کی ایجاد و اختراع میں اور کچھ نئے نئے اسمبلی پلانٹ قائم کرنے اور چلانے میں۔ جہاں بھی یہ خرچ ہوا ہو اس کے پاس نقد رقم کی ہمیشہ بہتات رہی ہے۔ 71 سال سے ہمیشہ نقد رقم کی یہ بہتات اور اس کا مسلسل ذخیرہ اس کو کسی بھی بنک یا کسی اور ذریعہ سے سودی قرضے لینے سے بے نیاز کرتی رہی ہے۔ اس طرح کے قرضوں اور ان کے سودکی ادائیگی سے بے نیازی بھی ٹویوٹا کی شرحِ منافع میں اضافہ کرتے رہے ہیں۔ دوسری کار کمپنیوں کو اپنے منافع کا بیشتر حصہ سود اورقرضوں کی ادائیگی میں واپس دینا پڑتا ہے ،اس لیے ان کے پاس اپنی کمپنی چلانے کے لیے ہمیشہ نقد رقم کی کمی ہی رہتی ہے اور انھیں بار بار مزید سودی قرضے لینے پڑتا ہے۔
ٹویوٹا کے پاس اپنی 73 سالہ تاریخ میں نقد رقم کی بہتات کے سبب اس کو ہر مشکل موقع پرحالات پر قابو پانے میں آسانی رہی ہے جو دوسری سودی قرض لینے والی کمپنیوں کو حاصل نہیں ہوسکتی تھی۔ اسی وجہ سے ٹویوٹا تقریباً 90 لاکھ گاڑیاں واپس منگواکر انھیں مفت میں ٹھیک کرکے ان کے مالکان کو واپس دینے، امریکی حکومت کے عائد کردہ جرمانہ کی ادائیگی اور عالمی مالی بحران اور کساد بازاری کے سبب گاڑیوں کی فروخت میں بے انتھاءکمی جیسی مشکلات پر ٹویوٹا نے اپنے نقد رقم کے ذخا ئر کے بل بوتے پر قابو بھی پایا اور اپنی کمپنی کو دوبارہ ایک مستقل نفع آور کمپنی میں تبدیل بھی کیا۔ انہی حالات کا مقابلہ جنرل موٹرز اور کریسلر جیسی کمپنیا ں نہیں کرسکیں، بلکہ اُلٹا دیوالیہ ہو گئیں حالانکہ یہ عرصہ دراز سے امریکہ کی نمبر 1 اور نمبر 3 درجہ کی کمپنیاں کئی سالوں سے رہی ہیں ۔محض اس وجہ سے یہ دیوالیہ ہوگئیں کہ یہ سودی قرضوں کی کیچڑ میں اس قدر لت پت ہو چکیں تھیں کہ یہ اپنے سود خور قرض خواہوں کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اس دلدل سے باہر نکل نہیں سکیں اور یہ اس قابل نہیں رہ سکیں تھیں کہ سودی قرضے ادا کرکے مزید اپنے کاروبار کو چار چاند لگا سکیں۔ یہ اپنے آپ کو زندہ بھی نہیں رکھ سکیں۔ ان کے تنِ مردہ میں جان ڈالنے کے لیے امریکی حکومت نے60 کروڑ ڈالر دے کر جنرل موٹرز کو اپنے قبضہ میں کرلیا اور اٹلی کی فیاٹ موٹر کمپنی نے کریسلر پر اپنا قبضہ جمالیا۔ مقروضوں کا ہمیشہ یہی حشر ہوتا ہے۔ کوئی دوسرا ان پر چڑھ بیٹھتا ہے اور ان کی زندگی بھر کی ساری کمائی آن کی آن میں لٹ جاتی ہے۔
ٹویوٹا نے ان مشکل حالات سے نکلنے کے لیے اپنے نقد رقم کے ذخائر کو کس حکمتِ عملی کے لیے استعمال کیا ؟ اس نے اپنے کئی ماڈلز کو 5 سال کی بلاسودی اقساط پر فروخت کرنے کا اعلان کیا۔ مزید یہ کہ ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں بار بار خریدنے والے گاہکوں کو2 سال تک مفت مینٹیننس کی گارنٹی دی۔ ایسی مراعات وہی کمپنی دے سکتی ہے جس کے پاس نقد رقم کے ذخائر وافر مقدار میں موجودہوں۔
ٹویوٹا نےاپنی گاڑیوں کی کثرت سے فروخت کے لیے مزید ایک تدبیر یہ اختیار کی کہ ان مراعات کے حصول کے لیے ایک خاص مدت متعین کردی۔ جیسے یہ امسال مارچ کے مہینے تک خریدنے والوں کے لیے یہ مراعات ہیں۔ اس کے بعد نہیں۔ ہر مہینہ مراعات کی کوئی علیٰحدہ علیٰحدہ شکل اختیار کی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مارچ کے مہینہ میں فروخت ہونے والی گاڑیوں میں 35% اضافہ ہوا۔اس طرح مراعات کی مناسبت سے ہر ماہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں اضافہ کی رفتار مختلف رہی۔
پانچ  سال تک لاکھوں گاڑیوں کو بلا سودی قرض پر فروخت وہی کمپنی کرسکتی ہے جس کے پاس کروڑوں ڈالر نقد رقم کی شکل میں وافر پڑے ہوئے ہوں۔ جو کمپنیاں اپنے سودی قرضوں کی ادائیگی کے جنجال میں پھنسی ہوئی ہوں ، وہ ٹویوٹا کی اس حکمتِ عملی کا کیسے مقابلہ کرسکتی ہیں ؟ ان کے پاس نقد رقم کی اتنی گنجائیش ہی کہاں سے ہوسکتی ہے کہ وہ بنک سے مزید سودی قرض لیے بغیر ایسی کوئی سہولت اپنے لاکھوں گاہکوں کو فراہم کرسکیں؟ خود سود پربنکوں سے قرض لے کر گاہکوں کو بلاسودی پانچ پانچ  سال کے قرضے اسی صورت میں دیئے جاسکتے ہیں جبکہ ان کی شرحِ منافع ایک ایک گاڑی پر 5 سالہ سود سے زائد ہو۔ پہلے تو ایسا ہونا بہت مشکل ہے اور اگر ہوبھی تو ان کی شرحِ منافع ٹویوٹا کی شرحِ منافع کا کیسے مقابلہ کرسکتی ہے؟ گاڑیوں کی فروخت کی مسابقت میں وہی کمپنی سب سے آگے آگے ہوگی جس کی شرحِ منافع ٹویوٹا کی طرح سب سے زیادہ ہو۔ شرح ِمنافع میں اضافہ اور سودی قرضوں سے بے نیازی ہی وہ اسباب تھے جس نے1990 کی دہائی کے بعد سے وال اسٹریٹ جرنل کے ایک آٹوموبائیل تبصرہ نگار کےبقول ٹویوٹا کی رفتارِ ترقی کو

بنادیا " Too Big,Too fast "
(جاری ہے)

 


Palash Biswas
Pl Read:
http://nandigramunited-banga.blogspot.com/

No comments:

मैं नास्तिक क्यों हूं# Necessity of Atheism#!Genetics Bharat Teertha

হে মোর চিত্ত, Prey for Humanity!

मनुस्मृति नस्ली राजकाज राजनीति में OBC Trump Card और जयभीम कामरेड

Gorkhaland again?আত্মঘাতী বাঙালি আবার বিভাজন বিপর্যয়ের মুখোমুখি!

हिंदुत्व की राजनीति का मुकाबला हिंदुत्व की राजनीति से नहीं किया जा सकता।

In conversation with Palash Biswas

Palash Biswas On Unique Identity No1.mpg

Save the Universities!

RSS might replace Gandhi with Ambedkar on currency notes!

जैसे जर्मनी में सिर्फ हिटलर को बोलने की आजादी थी,आज सिर्फ मंकी बातों की आजादी है।

#BEEFGATEঅন্ধকার বৃত্তান্তঃ হত্যার রাজনীতি

अलविदा पत्रकारिता,अब कोई प्रतिक्रिया नहीं! पलाश विश्वास

ভালোবাসার মুখ,প্রতিবাদের মুখ মন্দাক্রান্তার পাশে আছি,যে মেয়েটি আজও লিখতে পারছেঃ আমাক ধর্ষণ করবে?

Palash Biswas on BAMCEF UNIFICATION!

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS ON NEPALI SENTIMENT, GORKHALAND, KUMAON AND GARHWAL ETC.and BAMCEF UNIFICATION! Published on Mar 19, 2013 The Himalayan Voice Cambridge, Massachusetts United States of America

BAMCEF UNIFICATION CONFERENCE 7

Published on 10 Mar 2013 ALL INDIA BAMCEF UNIFICATION CONFERENCE HELD AT Dr.B. R. AMBEDKAR BHAVAN,DADAR,MUMBAI ON 2ND AND 3RD MARCH 2013. Mr.PALASH BISWAS (JOURNALIST -KOLKATA) DELIVERING HER SPEECH. http://www.youtube.com/watch?v=oLL-n6MrcoM http://youtu.be/oLL-n6MrcoM

Imminent Massive earthquake in the Himalayas

Palash Biswas on Citizenship Amendment Act

Mr. PALASH BISWAS DELIVERING SPEECH AT BAMCEF PROGRAM AT NAGPUR ON 17 & 18 SEPTEMBER 2003 Sub:- CITIZENSHIP AMENDMENT ACT 2003 http://youtu.be/zGDfsLzxTXo

Tweet Please

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS BLASTS INDIANS THAT CLAIM BUDDHA WAS BORN IN INDIA

THE HIMALAYAN TALK: INDIAN GOVERNMENT FOOD SECURITY PROGRAM RISKIER

http://youtu.be/NrcmNEjaN8c The government of India has announced food security program ahead of elections in 2014. We discussed the issue with Palash Biswas in Kolkata today. http://youtu.be/NrcmNEjaN8c Ahead of Elections, India's Cabinet Approves Food Security Program ______________________________________________________ By JIM YARDLEY http://india.blogs.nytimes.com/2013/07/04/indias-cabinet-passes-food-security-law/

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS TALKS AGAINST CASTEIST HEGEMONY IN SOUTH ASIA

THE HIMALAYAN VOICE: PALASH BISWAS DISCUSSES RAM MANDIR

Published on 10 Apr 2013 Palash Biswas spoke to us from Kolkota and shared his views on Visho Hindu Parashid's programme from tomorrow ( April 11, 2013) to build Ram Mandir in disputed Ayodhya. http://www.youtube.com/watch?v=77cZuBunAGk

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS LASHES OUT KATHMANDU INT'L 'MULVASI' CONFERENCE

अहिले भर्खर कोलकता भारतमा हामीले पलाश विश्वाससंग काठमाडौँमा आज भै रहेको अन्तर्राष्ट्रिय मूलवासी सम्मेलनको बारेमा कुराकानी गर्यौ । उहाले भन्नु भयो सो सम्मेलन 'नेपालको आदिवासी जनजातिहरुको आन्दोलनलाई कम्जोर बनाउने षडयन्त्र हो।' http://youtu.be/j8GXlmSBbbk

THE HIMALAYAN DISASTER: TRANSNATIONAL DISASTER MANAGEMENT MECHANISM A MUST

We talked with Palash Biswas, an editor for Indian Express in Kolkata today also. He urged that there must a transnational disaster management mechanism to avert such scale disaster in the Himalayas. http://youtu.be/7IzWUpRECJM

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS CRITICAL OF BAMCEF LEADERSHIP

[Palash Biswas, one of the BAMCEF leaders and editors for Indian Express spoke to us from Kolkata today and criticized BAMCEF leadership in New Delhi, which according to him, is messing up with Nepalese indigenous peoples also. He also flayed MP Jay Narayan Prasad Nishad, who recently offered a Puja in his New Delhi home for Narendra Modi's victory in 2014.]

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS CRITICIZES GOVT FOR WORLD`S BIGGEST BLACK OUT

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS CRITICIZES GOVT FOR WORLD`S BIGGEST BLACK OUT

THE HIMALAYAN TALK: PALSH BISWAS FLAYS SOUTH ASIAN GOVERNM

Palash Biswas, lashed out those 1% people in the government in New Delhi for failure of delivery and creating hosts of problems everywhere in South Asia. http://youtu.be/lD2_V7CB2Is

THE HIMALAYAN TALK: PALASH BISWAS LASHES OUT KATHMANDU INT'L 'MULVASI' CONFERENCE

अहिले भर्खर कोलकता भारतमा हामीले पलाश विश्वाससंग काठमाडौँमा आज भै रहेको अन्तर्राष्ट्रिय मूलवासी सम्मेलनको बारेमा कुराकानी गर्यौ । उहाले भन्नु भयो सो सम्मेलन 'नेपालको आदिवासी जनजातिहरुको आन्दोलनलाई कम्जोर बनाउने षडयन्त्र हो।' http://youtu.be/j8GXlmSBbbk